سیرت سید احمد شہید – اول ودوم- بقلم مولانا سید ابو الحسن علی ندوی

تفصیلات کتاب:

نام: سیرت سید احمد شہید (اول ودوم)

مصنف: مولانا سید ابو الحسن علی ندوی

ناشر: مجلس تحقیقات ونشریات اسلام، ندوۃ العلماء، لکھنؤ

طبع : نواں ایڈیشن

سن طباعت: 1432ھ مطابق 2011ء

کل صفحات : 1135 (حصہ اول-544، حصہ دوم-591)

اس وقت برصغیر پاک و ہند میں جس قدر بھی جہاد ہو رہا ہے اس کے بارے میں اگر یہ رائے رکھی جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ اس کی اساس سید احمد شہید رحمہ اللہ نے رکھی تھی ۔ آپ رحمہ اللہ نے اس وقت علم جہاد بلند کیا جب برصغیر میں کیا بلکہ پورے عالم اسلام میں زوال کے آثار نمایاں تھے ۔ امت کا انتشار و افتراق اور دین سے جہالت بہت بڑھ چکی تھی ۔ انگریز اور سکھ اپنے خونی پنجے گاڑھ چکے تھے ۔ حالات میں مایوسی اپنی انتہاؤں کو پہنچ چکی تھی ۔ اس صورت حال میں سید صاحب نے مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دلائی ۔ اور ایک جماعت کی اساس رکھی ۔ آپ نے خیبر پختونخوا میں ایک ریاست اسلامیہ کی تاسیس بھی رکھی ۔ حتی کہ خطبوں میں بھی آپ کا نام لیا جانے لگا ۔ تاہم اپنے کی غداری کا شکار ہوئے ۔ آپ کے بعد بھی جماعت مجاہدین نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔ مسلمانان برصغیر میں جذبہء جہادی و آزادی کی روح آپ کی ہی کاوشوں کا نتیجہ تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے لوگوں کے شرکیہ عقائد اور بدعی اعمال کی اصلاح کا بھی بیڑا اٹھایا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس میدان میں آپ کو کامیابیوں سے نوازا ۔ زیرنظرکتاب مولانا ابوالحسن ندوی رحمہ اللہ کی تصنیف سید احمد شہید رحمہ اللہ کی خدمات و حیات کے کئی ایک پہلؤوں پر توجہ دلاتی ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک محولہ اور جامع کتاب ہے ۔ اللہ مصنف محترم کو اجر سے نوازے۔(تبصرہ بقلم ع۔ح۔ محدث لائبریری، کتاب وسنت ڈاٹ کام)

یہ کتاب مرکز الامام أبی الحسن الندوی، رائے بریلی کے شکریہ کے ساتھ پیش خدمت ہے۔

سیرت سید احمد شہید- جلد اول- مولانا سید ابو الحسن علی ندوی

ڈاؤن لوڈ لنکس برائے سیرت سید احمد شہید – جلد اول :

ڈاؤن لوڈ لنک 1: یہاں کلک کریں۔

ڈاؤن لوڈ لنک 2: یہاں کلک کریں۔

سیرت سید احمد شہید- جلد دوم- مولانا سید ابو الحسن علی ندوی

ڈاؤن لوڈ لنکس برائے سیرت سید احمد شہید – جلد دوم :

ڈاؤن لوڈ لنک 1: یہاں کلک کریں۔

ڈاؤن لوڈ لنک 2: یہاں کلک کریں۔

Tagged: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: